گاؤں میں ایک چھوٹا سا گھر تھا۔ اس گھر میں ایک میاں بیوی رہتے تھے۔ ان کے دو چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔
شوہر کا نام احمد تھا اور بیوی کا نام فاطمہ تھا۔
احمد بہت محنتی تھا، مگر گاؤں میں کام نہیں تھا۔ کبھی مزدوری مل جاتی، کبھی نہیں ملتی۔ کبھی گھر میں آٹا ہوتا، کبھی چولہا ٹھنڈا رہتا۔
ایک رات بچے بھوکے سو گئے۔ فاطمہ نے شوہر کی طرف دیکھا اور بولی، احمد، بچے بھوکے ہیں، کل کیا کریں گے؟
احمد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس نے کہا، فاطمہ، میں کیا کروں؟ یہاں کام ہی نہیں ہے۔
پھر ایک دن اس کے دوست نے کہا، احمد، باہر چلا جا، پردیس چلا جا، وہاں کام ہے، پیسے ہیں۔
احمد نے پہلے انکار کر دیا۔ اس نے کہا، میں اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ کر کیسے جاؤں؟
لیکن غربت نے اس کو مجبور کر دیا۔
جس دن احمد پردیس جا رہا تھا، فاطمہ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولی، احمد، مت جاؤ، ہم بھوکے رہ لیں گے، مگر تمہارے بغیر کیسے رہیں گے؟

احمد نے روتے ہوئے کہا، فاطمہ، میں شوق سے نہیں جا رہا، مجبوری ہے۔ بچوں کے لیے جا رہا ہوں۔ تم بس دعا کرنا۔
احمد چلا گیا۔
پیچھے فاطمہ اکیلی رہ گئی۔ دن کو وہ بچوں کو سنبھالتی، رات کو جب بچے سو جاتے تو وہ شوہر کی تصویر دیکھ کر روتی۔

بچے روز پوچھتے، امی، ابو کب آئیں گے؟ ابو نے ہمارے لیے کیا لایا ہے؟
فاطمہ کہتی، بیٹا، ابو جلدی آئیں گے، تمہارے لیے بہت کچھ لائیں گے۔
ادھر پردیس میں احمد بھی تڑپتا تھا۔ وہ سارا دن کام کرتا، رات کو تھک کر کمرے میں آتا تو بیوی بچوں کی یاد اس کو کھا جاتی۔
کبھی وہ فون پر کہتا، فاطمہ، میں ٹھیک ہوں، تم فکر نہ کرو۔ مگر فون بند کر کے وہ بھی رو پڑتا۔
ایک بار احمد بیمار ہو گیا۔ اس کے پاس کوئی نہ تھا۔ اس نے فاطمہ کو فون کیا اور کہا، فاطمہ، آج تمہارے ہاتھ کے کھانے کی بہت یاد آ رہی ہے۔
فاطمہ بھی رو پڑی اور بولی، احمد، تم واپس آ جاؤ، ہمیں پیسے نہیں چاہیے، ہمیں تم چاہیے۔
احمد نے کہا، فاطمہ، بس تھوڑا اور صبر کر لو، بچوں کا مستقبل بن جائے تو میں آ جاؤں گا۔
یہی پردیس کی حقیقت ہے۔
شوہر مجبور ہو کر جاتا ہے، بیوی اکیلی تڑپتی ہے، بچے باپ کی محبت کو ترستے ہیں۔ پیسہ تو آ جاتا ہے، مگر جو وقت گزر جاتا ہے، وہ کبھی واپس نہیں آتا۔
پردیس میں رہنے والا شوہر بھی روتا ہے اور گھر میں انتظار کرنے والی بیوی بھی روتی ہے۔ دونوں کی جدائی ایک جیسی ہوتی ہے، بس دکھ الگ الگ ہوتے ہیں۔احمد بہت محنتی تھا، مگر گاؤں میں کام نہیں تھا۔ کبھی مزدوری مل جاتی، کبھی نہیں ملتی۔ کبھی گھر میں آٹا ہوتا، کبھی چولہا ٹھنڈا رہتا۔
ایک رات بچے بھوکے سو گئے۔ فاطمہ نے شوہر کی طرف دیکھا اور بولی، احمد، بچے بھوکے ہیں، کل کیا کریں گے؟
احمد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس نے کہا، فاطمہ، میں کیا کروں؟ یہاں کام ہی نہیں ہے۔
پھر ایک دن اس کے دوست نے کہا، احمد، باہر چلا جا، پردیس چلا جا، وہاں کام ہے، پیسے ہیں۔
احمد نے پہلے انکار کر دیا۔ اس نے کہا، میں اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ کر کیسے جاؤں؟
لیکن غربت نے اس کو مجبور کر دیا۔
جس دن احمد پردیس جا رہا تھا، فاطمہ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولی، احمد، مت جاؤ، ہم بھوکے رہ لیں گے، مگر تمہارے بغیر کیسے رہیں گے؟
احمد نے روتے ہوئے کہا، فاطمہ، میں شوق سے نہیں جا رہا، مجبوری ہے۔ بچوں کے لیے جا رہا ہوں۔ تم بس دعا کرنا۔
احمد چلا گیا۔
پیچھے فاطمہ اکیلی رہ گئی۔ دن کو وہ بچوں کو سنبھالتی، رات کو جب بچے سو جاتے تو وہ شوہر کی تصویر دیکھ کر روتی۔
بچے روز پوچھتے، امی، ابو کب آئیں گے؟ ابو نے ہمارے لیے کیا لایا ہے؟
فاطمہ کہتی، بیٹا، ابو جلدی آئیں گے، تمہارے لیے بہت کچھ لائیں گے۔
ادھر پردیس میں احمد بھی تڑپتا تھا۔ وہ سارا دن کام کرتا، رات کو تھک کر کمرے میں آتا تو بیوی بچوں کی یاد اس کو کھا جاتی۔
کبھی وہ فون پر کہتا، فاطمہ، میں ٹھیک ہوں، تم فکر نہ کرو۔ مگر فون بند کر کے وہ بھی رو پڑتا۔
ایک بار احمد بیمار ہو گیا۔ اس کے پاس کوئی نہ تھا۔ اس نے فاطمہ کو فون کیا اور کہا، فاطمہ، آج تمہارے ہاتھ کے کھانے کی بہت یاد آ رہی ہے۔
فاطمہ بھی رو پڑی اور بولی، احمد، تم واپس آ جاؤ، ہمیں پیسے نہیں چاہیے، ہمیں تم چاہیے۔
احمد نے کہا، فاطمہ، بس تھوڑا اور صبر کر لو، بچوں کا مستقبل بن جائے تو میں آ جاؤں گا۔
یہی پردیس کی حقیقت ہے۔last part.
شوہر مجبور ہو کر جاتا ہے، بیوی اکیلی تڑپتی ہے، بچے باپ کی محبت کو ترستے ہیں۔ پیسہ تو آ جاتا ہے، مگر جو وقت گزر جاتا ہے، وہ کبھی واپس نہیں آتا۔
پردیس میں رہنے والا شوہر بھی روتا ہے اور گھر میں انتظار کرنے والی بیوی بھی روتی ہے۔ دونوں کی جدائی ایک جیسی ہوتی ہے، بس دکھ الگ ہو جاتے ہیں ۔

ختم شدہ!
پردیس کی کہانی صرف احمد کی نہیں ہے، یہ ہر اس گھر کی کہانی ہے جس کا ایک بندہ مجبوری میں گھر سے دور ہے۔
شوہر باہر روتا ہے، بیوی گھر میں روتی ہے، مگر دونوں ایک دوسرے کو ہمت دیتے ہیں۔
پیسہ آج ہے، کل نہیں ہے، مگر جو پیار اور صبر میاں بیوی میں ہوتا ہے، وہی اصل دولت ہوتی ہے۔
اس لیے اگر تمہارا شوہر پردیس میں ہے تو اس کی قدر کرو، اس کو تانے مت دو، اس کو دعا دو۔ اور اگر تم پردیس میں ہو تو اپنی بیوی کو کبھی اکیلا مت سمجھو، اس کو روز فون کرو، اس کا حال پوچھو۔
کیونکہ جدائی انسان کو کھا جاتی ہے، مگر محبت اور صبر انسان کو جوڑ دیتا ہے۔
یہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ محبت صرف پاس رہنے کا نام نہیں ہے۔ اصل محبت وہ ہے جو دوری میں بھی نبھائی جائے، صبر سے، دعا سے اور وفا سے۔









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.