اسلام علیکم! آج میں آپ کے ساتھ زندگی کا ایک بہت اہم راز شیئر کروں گی جس سے زندگی پرسکون ہوتی ہے۔ وہ ہے صبر اور شکر۔
صبر اور شکر زندگی کے دو اہم اصول ہیں۔ زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہتی۔ کبھی خوشی اور کبھی غم۔ جب خوشی آئے تو شکر اور جب غم آئے تو صبر کرنا ہی مومن کی پہچان ہے۔
صبر کیا ہے؟ صبر کا مطلب ہے مشکل وقت میں خود کو قابو میں رکھنا اور اللہ پر بھروسہ رکھنا۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ صبر کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا نہیں بلکہ کوشش کرتے رہنا ہے۔
ہماری زندگی میں بہت سے لمحات آتے ہیں جب ہم پریشان ہوتے ہیں۔ کبھی نوکری نہیں ملتی، کبھی گھر کے مسائل۔ ایسے وقت میں صبر سے کام لیں تو اللہ بہترین صلہ دیتا ہے۔ صبر سے دل مضبوط ہوتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر آدھا ایمان ہے۔ آج کل ہر چیز جلدی چاہیے لیکن جو صبر کرتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔
شکر کیا ہے؟ شکر کا مطلب ہے اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت پر شکر ادا کرنا۔ جب خوشی ملے تو یہ نہ سوچیں کہ یہ محنت سے ملی بلکہ یہ اللہ کا کرم ہے۔ اللہ فرماتا ہے اگر تم شکر کرو گے تو میں اور زیادہ دوں گا۔
ہمارے پاس بے شمار نعمتیں ہیں۔ آنکھیں، کان، صحت، ماں باپ۔ ہمیں ہر حال میں الحمدللہ کہنا چاہیے۔ شکر سے دل میں سکون آتا ہے اور حسد ختم ہوتا ہے۔
صبر اور شکر سے کامیاب زندگی کیسے بنتی ہے؟
1. ذہنی سکون ملتا ہے، چھوٹی باتوں پر پریشان نہیں ہوتے۔
2. رشتے مضبوط ہوتے ہیں، غصے میں رشتے خراب نہیں کرتے۔
3. اللہ کی مدد آتی ہے۔
4. کامیابی ضرور ملتی ہے کیونکہ کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی۔
عملی زندگی میں کیسے لائیں؟ روزانہ نماز پڑھیں، قرآن کی تلاوت کریں، مشکل پر استغفراللہ اور خوشی پر الحمدللہ کہیں۔ اپنے سے نیچے والوں کو دیکھیں تو شکر آئے گا۔ دوسروں کی مدد کریں۔
زندگی بہت چھوٹی ہے۔ اس کو شکوے میں ضائع نہ کریں۔ صبر اور شکر کے ساتھ گزاریں۔ اللہ ہم سب کو صبر اور شکر کرنے والا بنائے۔ آمین۔
اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ ہمارے ساتھ ہے۔ صبر انسان کو بہادر بناتا ہے اور شکر خوشحال بناتا ہے۔ دونوں سے خوبصورت زندگی بنتی ہے۔ ہمیں صبح شام اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ صبح اٹھ کر نئی زندگی پر شکر اور رات کو دن کی نعمتوں پر شکر۔ اسی سے گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں۔ اللہ عمل کی توفیق دے۔
صبر اور شکر سے زندگی میں برکت آتی ہے۔ انسان اگر صبر کرتا ہے تو اللہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ اور اگر شکر کرتا ہے تو اللہ اس کی نعمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر حال میں اللہ کو یاد رکھیں۔ مشکل وقت میں دعا اور آسانی

میں شکر یہی بہترین زندگی ہے۔ صبر کی مثال ہمارے نبیوں کی زندگی میں ملتی ہے۔ حضرت ایوب علیہ السلام نے کتنا صبر کیا۔ اللہ نے ان کو بہت آزمایا لیکن انہوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور اللہ نے ان کو بہترین انعام دیا۔ اسی طرح حضرت یوسف علیہ السلام نے بچپن میں جو تکلیفیں دیکھیں لیکن صبر سے وہ مصر کے بادشاہ بن گئے۔
شکر کی مثال دیکھیں تو حضرت سلیمان علیہ السلام کو
جن کو اللہ نے اتنی بڑی بادشاہت دی لیکن انہوں نے ہر وقت شکر ادا کیا۔ ان کے پاس جن اور انسانوں کی فوج تھی لیکن وہ کہتے تھے یہ میرے رب کا فضل ہے۔
ہمیں بھی اپنی زندگی میں ان باتوں کو اپنانا چاہیے۔ آج کل لوگ چھوٹی چھوٹی بات پر مایوس ہو جاتے ہیں۔ ذرا سی ناکامی پر کہتے ہیں زندگی ختم ہو گئی۔ لیکن زندگی ختم نہیں ہوتی، اللہ نے ہمارے لیے بہت سے دروازے کھولے ہوتے ہیں۔ بس صبر سے انتظار کرنا ہوتا ہے۔
کامیاب لوگوں کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ کبھی شکوہ نہیں کرتے۔ وہ ہر حال میں شکر کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی کامیاب انسان سے ملیں تو وہ آپ کو یہی کہے گا کہ میں نے بہت صبر کیا ہے اور ہر لمحہ اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
رات کے بعد دن ضرور آتا ہے۔ غم کے بعد خوشی ضرور آتی ہے۔ بس ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔ اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ تو جب مشکل آئے تو صبر کریں اور آسانی آئے تو شکر کریں۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو صبر اور شکر کی توفیق دے اور ہماری زندگی کو آسان بنائے۔ آمین۔ یہ یاد رکھیں کہ اللہ اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔ جب آپ صبر کرتے ہیں تو اللہ آپ کے دل کو سکون دیتا ہے۔ اور جب شکر کرتے ہیں تو اللہ آپ کے رزق میں برکت دیتا ہے۔
صبر اور شکر دونوں ایک ساتھ چلتے ہیں۔ جیسے دن اور رات۔ ایک مومن کی زندگی میں دونوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر صرف خوشی میں شکر اور غم میں شکوہ کریں تو زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔
میری تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنی زندگی میں صبر اور شکر کو لازمی اپنائیں۔ ہر روز صبح اٹھ کر کہیں یا اللہ تیرا شکر ہے۔ اور جب کوئی مشکل آئے تو کہیں یا اللہ مجھے صبر دے۔ انشاءاللہ آپ کی زندگی بدل جائے گی۔
اللہ ہم سب کا بلا کرے

اس کے علاوہ ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کو بھی صبر اور شکر کی تلقین کریں۔ اپنے بچوں کو سکھائیں کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا ہے۔ انہیں بتائیں کہ صبر کرنے سے انسان بڑا بنتا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہماری آنے والی نسل کو بہتر بنائیں گی اور معاشرے میں سکون آئے گا صبر اور شکر سے انسان کا ایمان مضبوط ہوتھا ہیں اللہ ہم سب کو صبر اور شکر کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق دے اور ہمیں کامیاب کرے آمین۔








Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.