آج کل پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد اور پشاور میں ہر جگہ کیمرے لگ گئے ہیں۔ آپ نے اگر سگنل توڑا، ہیلمٹ نہیں پہنا، سیٹ بیلٹ نہیں لگائی، تیز گاڑی چلائی، موبائل پر بات کرتے ہوئے گاڑی چلائی یا غلط جگہ پارکنگ کی تو آپ کا چالان خود بخود بن جاتا ہے۔ اس کو ہی E-Challan کہتے ہیں۔
پہلے زمانے میں ٹریفک پولیس والا آپ کو روک کر چالان کرتا تھا، اب کیمرہ آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر لے لیتا ہے اور چالان آپ کے گھر کے پتے پر یا موبائل پر آ جاتا ہے۔ لوگوں کو پتا ہی نہیں چلتا کہ ان کا چالان ہو گیا ہے اور بعد میں جب گاڑی کی ٹوکن یا ٹرانسفر کروانے جاتے ہیں تو ہزاروں روپے کا چالان نکلا آتا ہے۔ اس لیے ہر مہینے میں ایک بار اپنا E-Challan ضرور چیک کرنا چاہیے۔ یہ عادت آپ کو بڑے جرمانے سے بچا سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ E-Challan آن لائن کیسے چیک کریں، موبائل سے کیسے چیک کریں، اس کی پیمنٹ کیسے کریں، اور اگر غلط چالان آ جائے تو کیا کریں۔ یہ آرٹیکل لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں شہروں والوں کے لیے ہے۔
E-Challan Kya Hota Hai?

E-Challan ایک الیکٹرانک چالان ہے جو کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے بنتا ہے۔ پاکستان میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، کراچی ٹریفک پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یہ سسٹم لگایا ہوا ہے۔ سڑکوں پر لگے کیمرے آپ کی گاڑی کی رفتار، سگنل اور نمبر پلیٹ کو نوٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ نے کوئی غلطی کی تو سسٹم خود آپ کی گاڑی کے نمبر پر چالان بنا دیتا ہے۔ اس چالان میں آپ کی گاڑی کی تصویر، جگہ، وقت، تاریخ اور جرمانے کی رقم لکھی ہوتی ہے۔
E-Challan Check Karne Ka Tareeqa - Lahore / Punjab

اگر آپ لاہور یا پنجاب کے کسی شہر سے ہیں تو آپ کا طریقہ سب سے آسان ہے۔
پہلا کام
پہلا کام، اپنے موبائل میں گوگل کھولیں اور لکھیں Punjab E-Challan Check۔ سب سے اوپر پنجاب سیف سٹی کی ویب سائٹ آ جائے گی۔ اس کو کھولیں۔ جعلی ویب سائٹ سے بچیں، ہمیشہ سرکاری ویب سائٹ ہی کھولیں۔
دوسرا کام
دوسرا کام، وہاں آپ کو دو خانے نظر آئیں گے۔ ایک میں اپنی گاڑی کا نمبر لکھیں، جیسے LXR-123 یا LEA-456۔ اور دوسرے میں اپنا CNIC نمبر لکھیں۔ یا صرف گاڑی کا نمبر بھی کافی ہوتا ہے۔ نمبر لکھتے وقت ڈیش کا خیال رکھیں اور غلطی نہ کریں۔
تیسرا کام
تیسرا کام، نیچے Search یا Check والے بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ کا کوئی چالان ہوگا تو وہ سامنے آ جائے گا۔ اس میں آپ کو چالان کی تصویر بھی نظر آ جائے گی کہ آپ نے کہاں غلطی کی تھی۔ اگر کوئی چالان نہیں ہوگا تو لکھا آئے گا No Challan Found۔ اس کا مطلب ہے آپ محفوظ ہیں۔
لاہور میں زیادہ تر چالان سگنل توڑنے، ہیلمٹ نہ پہننے اور تیز رفتاری پر بنتے ہیں۔ اگر آپ بائیک چلاتے ہیں تو ہیلمٹ لازمی پہنیں، کیونکہ بائیک والوں کا سب سے زیادہ چالان ہوتا ہے۔
Karachi / Islamabad Walo Ke Liye

کراچی والے Sindh Police کی ویب سائٹ پر اور اسلام آباد والے Islamabad Traffic Police کی ویب سائٹ پر اسی طرح گاڑی کا نمبر لکھ کر چیک کریں۔ طریقہ وہی ہے، صرف ویب سائٹ بدل جاتی ہے۔ کراچی میں شارع فیصل اور کلیفٹن والی سائیڈ پر سب سے زیادہ کیمرے ہیں، اس لیے وہاں خاص احتیاط کریں۔
E-Challan Ki Payment Kaise Karen?

چالان چیک کرنے کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ پیسے کیسے جمع کروائیں۔ اس کے 4 آسان طریقے ہیں۔
پہلا طریقہ
پہلا طریقہ، JazzCash یا Easypaiاپنی ایپ کھولیں، وہاں Bill Payment یا Traffic Challan والا آپشن ہوگا، وہاں اپنا چالان نمبر لکھیں اور پیمنٹ کر دیں۔ یہ سب سے آسان اور تیز طریقہ ہے۔
دوسرا طریقہ
دوسرا طریقہ، کسی بھی بینک کی ایپ سے۔ Meezan، HBL، UBL، Bank Alfalah سب کی ایپ میں E-Challan کا آپشن ہوتا ہے۔
تیسرا طریقہ
تیسرا طریقہ، قریبی بینک میں جا کر۔ آپ چالان کا پرنٹ لے کر کسی بھی سرکاری بینک میں جا کر پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔
چوتھا طریقہ
چوتھا طریقہ، ATM سے۔ کچھ بینکوں کے ATM میں بھی چالان جمع کروانے کی سہولت ہے۔
پیمنٹ کرنے کے بعد اس کی رسید ضرور سنبھال کر رکھیں۔ اس کا سکرین شاٹ لے لیں کیونکہ کبھی کبھی سسٹم میں پیمنٹ لیٹ اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔ اگر آپ نے پیمنٹ کر دی ہے اور پھر بھی ویب سائٹ پر چالان نظر آ رہا ہے تو 24 گھنٹے انتظار کریں، پھر بھی ختم نہ ہو تو رسید کے ساتھ دفتر جائیں۔
Agar Ghalat Challan Aa Jaye To Kya Karen?

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گاڑی آپ کی ہے ہی نہیں، یا آپ اس دن اس جگہ گئے ہی نہیں، لیکن چالان آ جاتا ہے۔ اس صورت میں گھبرانا نہیں ہے۔ آپ کی شکایت پر وہ کیمرے کی ویڈیو دوبارہ چیک کریں گے اور اگر غلطی ان کی ہوئی تو چالان ختم کر دیں گے۔
ایک اور بات، اگر آپ نے گاڑی بیچ دی ہے اور ابھی تک اپنے نام پر ہے، تو نیا مالک جو غلطی کرے گا وہ چالان آپ کے نام پر آئے گا۔ اس لیے گاڑی بیچتے وقت فوراً ٹرانسفر کروائیں۔
E-Challan Se Bachne Ke Liye 5 Ahem Baatein

ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں اور سیٹ بیلٹ لگائیں۔ سگنل کبھی نہ توڑیں، چاہے رات کا وقت ہو اور سڑک خالی ہو۔ رفتار ہمیشہ مقررہ حد میں رکھیں، خاص طور پر مین روڈ پر۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ صاف رکھیں اور اصلی لگوائیں، جعلی نمبر پلیٹ پر الگ جرمانہ ہے۔ ہر مہینے اپنا چالان ایک بار ضرور چیک کریں۔
Conclusion:
E-Challan سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس تھوڑا احتیاط کریں۔ اگر چالان ہو بھی جائے تو اس کو ٹائم پر جمع کروا دیں۔ اگر آپ لیٹ کریں گے تو جرمانہ ڈبل بھی ہو سکتا ہے اور گاڑی کی ٹرانسفر میں بھی مسئلہ ہوگا۔ اس آرٹیکل کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ ان کو بھی پتا چل جائے۔.
!شکریہ
Ye Bhi Parhein:
https://article.pk - JazzCash vs Easypaisa
https://article.pk - Traffic Rules









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.