میں نے موبائل سے پیسے کمانے کے 3 طریقے آزمائے ۔صرف 1 نے کام کیا
میرا نام فرقان علی ہے اور میں سرگودھا سے ہوں۔ میری طرح آپ بھی سوچتے ہوں گے کہ موبائل سے پیسے کیسے کمائے جائیں۔ یوٹیوب پہ ہر بندہ کہتا ہے روز 5000 کماؤ، روز 10000 کماؤ۔ کوئی کہتا ہے بس ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرو اور پیسہ ہی پیسہ۔ میں نے ان باتوں پہ یقین نہیں کیا، میں نے خود 3 طریقے آزما کے دیکھے۔
میں سچ بتاؤں تو شروع میں مجھے بھی لالچ تھا۔ میں بھی چاہتا تھا کہ راتوں رات پیسہ آ جائے۔ لیکن جب میں نے خود آزمایا تو پتہ چلا کہ زیادہ تر باتیں جھوٹی ہوتی ہیں۔ آج میں آپ کو سچ بتاؤں گا کہ ان میں سے کونسا طریقہ اصلی تھا اور کونسا صرف ٹائم ضائع تھا۔ تیسرا والا سب سے کام کا ہے، اس لیے اس کو آخر تک ضرور پڑھنا۔ اگر آپ نے صرف شروع پڑھ کے چھوڑ دیا تو آپ کو اصلی بات پتہ نہیں چلے گی۔
1. اشتہار دیکھنے والی ایپس

سب سے پہلے میں نے وہ ایپس آزمائیں جو کہتی ہیں اشتہار دیکھو اور پیسے کماؤ۔ ہر جگہ ان کا اشتہار آتا تھا۔ روز 2000 کماؤ، بس اشتہار دیکھو۔ میں نے سوچا چلو آزما کے دیکھتے ہیں، کیا جاتا ہے۔
میں نے 3 دن تک روز 2 گھنٹے اشتہار دیکھے۔ موبائل بھی گرم ہو گیا اور آنکھیں بھی تھک گئیں۔ ہر اشتہار کے بعد لکھا آتا تھا مبارک ہو آپ نے 2 روپے کما لیے۔ مجھے لگا واہ پیسہ آ رہا ہے۔
آخر میں جب میں نے دیکھا تو مجھے صرف 20 روپے ملے تھے۔ وہ بھی نکال نہیں سکا کیونکہ انہوں نے کہا پہلے 1000 روپے پورے کرو۔ پھر دوستوں کو جوائن کراؤ۔ پھر ایک اور شرط لگا دی۔ میں نے وہیں سمجھ لیا کہ یہ طریقہ صرف ٹائم ضائع ہے۔ یہ لوگ ہم سے اشتہار دیکھواتے ہیں اور خود پیسہ کماتے ہیں، ہمیں کچھ نہیں دیتے۔
اگر کوئی آپ کو کہے اشتہار دیکھ کے امیر ہو جاؤ گے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ میرا مشورہ ہے اپنا ٹائم ان ایپس پہ ضائع مت کرو۔ یہ ٹائم اگر آپ کسی سکل سیکھنے میں لگاؤ گے تو وہ زیادہ کام آئے گا۔
2.آرٹیکل لکھ کر پیسے کمانا

پھر میں نے Article.pk پہ لکھنا شروع کیا۔ میں نے مہندی، دیہاتی زندگی اور چالان پہ آرٹیکل لکھے۔ شروع میں لکھنا بہت مشکل لگا۔ سمجھ نہیں آتا تھا کیا لکھوں۔ لیکن میں نے روز تھوڑا تھوڑا لکھنا شروع کیا۔
ایک آرٹیکل پہ 71 لوگوں نے کلک کیا لیکن paid صرف 1 آیا۔ کمائی تقریباً صفر ہوئی۔ پہلے تو مجھے غصہ آیا کہ اتنی محنت کا کیا فائدہ۔ میں نے سوچا چھوڑ دیتا ہوں، اس سے کچھ نہیں ملتا۔
لیکن بعد میں مجھے سمجھ آیا کہ اس سے مجھے ایک چیز ملی ہے جو پیسوں سے بھی قیمتی ہے۔ مجھے لکھنا آ گیا ہے۔ پہلے میں ایک پیرا بھی نہیں لکھ سکتا تھا، اب میں پورا آرٹیکل لکھ لیتا ہوں۔ یہ ایک سکل ہے۔
اب میں سوچتا ہوں کہ اگر میں لکھ سکتا ہوں تو میں کسی کے لیے بھی لکھ سکتا ہوں۔ یہ سکل کبھی ضائع نہیں جاتی۔ آج اگر http://Article.pk سے پیسہ نہیں آیا تو کل کسی اور جگہ سے آ جائے گا۔ لیکن لکھنا آنا چاہیے۔ اس لیے اگر آپ لکھنا شروع کرنا چاہتے ہو تو چھوڑنا مت۔ شروع میں views کم آئیں گے، پھر آہستہ آہستہ بڑھیں گے۔
3. وہ طریقہ جس نے واقعی کام کیا

تیسرا طریقہ یہ تھا کہ میں نے دوسروں کے لیے لکھنا شروع کیا۔ فیس بک پہ ایک پیج والے کو پوسٹ لکھنے والا چاہیے تھا۔ میں نے اس کو کہا میں لکھ دیتا ہوں۔ اس نے مجھے ایک آرٹیکل کے 500 روپے دیے۔
500 روپے زیادہ نہیں تھے لیکن وہ اصلی تھے۔ وہ میرے جاز کیش میں آئے تھے۔ اس دن مجھے یقین ہو گیا کہ موبائل سے پیسے کمانے کا اصلی طریقہ یہی ہے۔ پہلے کوئی سکل سیکھو، پھر اس سکل کو بیچو۔
اس کام میں بھی مشکل تھی۔ لوگ کہتے تھے پہلے کام کر کے دو، پھر پیسے دیں گے۔ کچھ لوگ کام کرا کے پیسے بھی نہیں دیتے تھے۔ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں نے چھوٹے کام سے شروع کیا۔ ایک کام اچھا ہوا تو دوسرا مل گیا۔ دوسرا اچھا ہوا تو تیسرا مل گیا۔ ایسے ہی کام بڑھتا ہے۔
ایڈز والی ایپس سے پیسہ نہیں آتا، سکل سے آتا ہے۔ یہ بات میں نے خود آزما کے سیکھی ہے۔
اگر آپ online e- challan check کرنے اور pay کرنے کا طریقہ سمجھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں.https//www.artical.pk/e-challan-online-kaise-check-karen-2026-ka mukammal-tareeqa-5988
میری 3 غلطیاں جو آپ مت کرنا
پہلی غلطی یہ تھی کہ میں جلدی امیر ہونا چاہتا تھا۔ دوسری غلطی یہ تھی کہ میں ہر طریقہ ایک ساتھ آزما رہا تھا۔ تیسری غلطی یہ تھی کہ میں 2 دن میں ہار مان لیتا تھا۔ آپ یہ 3 غلطیاں مت کرنا۔ ایک کام پکڑو اور اس کو کم سے کم 1 مہینہ دو۔
اگر آپ نئے ہیں تو 7 دن کا پلان
پہلے 3 دن صرف سیکھو کہ لکھنا کیسے ہے۔ اگلے 3 دن روز 1 آرٹیکل لکھو۔ 7 ویں دن وہ آرٹیکل فیس بک گروپ میں دکھاؤ اور بتاؤ کہ میں لکھ سکتا ہوں۔ کسی نہ کسی کو لکھنے والا ضرور چاہیے ہوگا۔
تو میرا مشورہ یہی ہے۔ جلدی امیر ہونے کے چکر میں مت پڑو۔ روز 1 گھنٹہ کسی ایک کام کو دو۔ چاہے وہ لکھنا ہو یا ویڈیو بنانا ہو۔ شروع میں پیسہ کم آئے گا لیکن وہ اصلی ہوگا۔ اور اصلی پیسہ ہی ٹکتا ہے۔
اب آپ بتاؤ، آپ نے ان میں سے کونسا طریقہ آزمایا ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتانا۔
اگر article پسند آئے تو follow کریں اور اپنے دوستوں کو شیئر کریں تاکہ جو لوگ articles میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو باآسانی article.pk کو سمجھنے کی سہولت موجود ہو اگر آپ نے
شکریہ!
Happy Writing! - Furqan Ali
:Conclusion
سکل سیکھو محنت کرو ایڈز چھوڑو اصلی پیسہ ملے گا اور ہمت مت ہارو، کامیابی آپکی ہوگی۔ روز تھوڑا وقت نکالو ایک سکل اچھی طرح سیکھو پھر روز اس کی پریکٹس کرو جلد بازی مت کرو صبر سے کام لو آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.