آپ کو کیا چاہیے؟
اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے ۔
1: بڑا خواب:اپنی زندگی کے لیے ایک واضع مقصد اور بلند مقصد مقرر کریں ۔
2: مضبوط ارادہ:اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پختہ اور مظبوط ارادہ کریں ۔
3: مسلسل محنت: روزانہ اپنے مقصد کے لیے کچھ کریں روز کچھ سیکھیں
4:وقت کی قدر :وقت کو ضائع نہ کریں اس کو درست جگہ استعمال کریں ۔
5: صبر اور برداشت : مشکلات اور ناکامیوں کا سامنا حوصلے اور ہمت کرو۔ گر جاؤ تو اٹھنے کا ہنر سیکھو۔
6: خود اعتمادی :اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھو تم وہ سب کچھ کر سکتے ہو جو تم نے سوچا ہے۔
7 : سیکھنے کا جذبہ :ہر غلطی سے تجربہ اور سبق ملتا ہے۔

زندگی ایک خوبصورت سفر:
زندگی ایک خوبصورت سفر ہے ہر انسان خواب دیکھتا ہے خوبصورت زندگی کے کوئی انجینئر کوئی ڈاکٹر کوئی کامیاب بزنس مین تو کوئی اپنے خاندان کو بہتر مستقبل دینا چاہتا ہے ۔
اور یہ سب کچھ کرنے کے لیے بہت محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف خواب دیکھنے سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ؟
یقیناَ نہیں /;
خواب:
خواب کامیابی کی پہلی سیڑھی ہیں،مگر ان خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے ۔
خواب انسان کو منزل دیکھاتے ہیں ۔
جب انسان کوئی بڑا خواب دیکھتا ہے تو اس کے اندر کچھ حاصل کرنی کی خواہش پیدا ہوتی ہے یہی خواہش آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ لیکن خواب تب ہی حقیقت بنتے ہیں جب انسان ان کے لیے عملی قدم اٹھائے۔
محنت کامیابی کی کنجی ہے:
دنیا میں کوئی بھی بڑی کامیابی آسانہ سے نہیں ملتی اس کے لیے بڑی جان مارونی پڑتی ہے ہر کامیاب انسان کے پیچھے بے شمار قربانیاں محنت مشکلات اور ناکامیاں ہوتی ہیں ۔
کامیابی کسی اتفاق کا نام نہیں بلکہ اس خواب، محنت اور ہمت کا نتیجہ ہے۔
یاد رکھیں خاموشی سے محنت کرتے رہیں ایک دن آپ کی کامیابی ضرور بولے گی۔
کامیاب لوگ اپنی ناکامیوں سے گھبراتے ہیں ان سے سیکھتے ہیں وہ جانتے ہیں منزل تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوشش کرنی ہو گی۔
صبر اور مستقل مزاجی کامیابی کا راستہ :
بعض اوقات انسان بہت محنت کرتا ہے لیکن اسے فوری طور پر کامیابی نہیں ملتی۔ ایسے وقت میں مایوس ہونے کی بجائے اور زیادہ محنت کرو آج کل تو فون اور انٹرنیٹ پر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک کلک کرو اور بہت پیسے ڈالر کماؤ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا اس لیے سیکھو اور اس پر محنت کرو اور کرتے رہو کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی مگر ایک نہ ایک دن مل جاتی ہے ۔
یاد رکھیں، ہر بیج کو 🌲 درخت بننے میں وقت لگتا ہے اسی طرح ہر خواب کو حقیقت بنانے میں وقت اور بہت محنت درکار ہوتی ہے۔
اپنے آپ پر یقین رکھیں :
اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر یقین نہیں رکھیں گے تو دوسروں کا اعتماد کیسے حاصل کریں گے اپنی کمزوریوں کو پہچانیں ،اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور ہر روز خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔
اپنی محنت پر یقین رکھیں ۔نتائج پر نہیں عمل پر توجہ دیں ۔
تم جیسے ہو ویسے ہی خوبصورت ہو خود کو ناقابل یقین بناؤ ۔
خواب دیکھنا زندگی کی خوبصورتی کہے ، محنت کرنا اس خواب کو حقیقت بنانے کا راستہ ہے،اور کامیابی اس مسلسل جدوجہد کا انعام ہے۔
زندگی میں کامیابی صرف دولت یا شہرت کا نام نہیں بلکہ اپنے مقصد کو حاصل کرنا ،اپنے والدین کو خوش رکھنا اور دوسروں کے لیے فائدے مند بننا اور ایک باعزت زندگی گزارنا بھی کامیابی ہے۔

وہ غلطیاں جو آپ کو نہیں کرنی چاہیے :
کامیابی حاصل کرنے کے لیے صرف اچھے کام کرنا کافی نہیں بلکہ کچھ بری عادتوں سے بچنا بھی ضروری ہے ۔
صرف خواب دیکھنا : خواب دیکھ کر عملی کوشش نہ کرنا ۔
وقت ضائع کرنا: غیر ضروری کاموں میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں ۔
دوسروں سے موازنہ کرنا :اپنی صلاحیتوں کو دوسروں کی کامیابی سے کم سمجھنا ۔
ناکامی سے ڈرنا: ایک بار ناکام ہو کر کوشش چھوڑ دینا ۔
منفی سوچ رکھنا: ہر کام سے پہلے یہ سوچنا کہ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
منصوبہ بندی نہ کرنا: بغیر کسی واضح مقصد کے زندگی گزارنا ۔
محنت سے بھاگنا: آسان راستوں کی تلاش میں وقت کو ضائع کرنا ۔
تنقید سے مایوس ہونا : دوسروں کی منفی باتوں کی وجہ سے اپنا مقصد چھاڑ دینا۔
یاد رکھیں کامیاب انسان غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنا جانتا ہے۔
نتیجہ :
خواب،محنت اور کامیابی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔خواب ہمیں منزل کا راستہ دیکھاتے ہیں ا اور محنت ہمیں اس دستے پر آگے بڑھاتی ہے اور کامیابی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے
زندگی میں مشکلات آئیں تو ہمت نے ہارو ناکامی ملے تو سبق سیکھیں اور کامیابی دیر سے ملے صبر کرو ۔ اللّٰہ پر بھروسہ رکھو اللہ کبھی تمہاری محنت ضائع نہیں ہو نے دے گا ۔
اللّٰہ تعالٰی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے:
"اللّٰہ سے مدد مانگو نماز کے ساتھ اور صبر کے ساتھ "
اپنے مقصد کو پہچانیں ، وقت کی قدر کریں اس کو ضائع نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ آپ کو ضائع کر دے۔
آخر میں ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں :
"خواب دیکھنے والے بہت ہوتے ہیں لیکن خوابوں کو حقیقت بنانے والے تاریخ رقم کرتے ہیں" ۔
خواب وہ نہیں جو سوتے میں آئیں بلکہ خواب وہ ہیں جو سونے نہ دیں ۔
آج محنت کریں،❤️ کل کامیابی آپ کا مقدر بن سکتی ہے۔
آپ کے لیے آخری پیغام !
اپنی منزل کا تعین کریں ، قدم بڑھائیں، محنت کا رکھیں ،اور خود کو یقین دلائیں کہ آپ یہ کر سکتے ہیں اور دنیا میں کوئی کام ایسا نہیں ہے جو انسان اگر ارادہ کر کے تو وہ کر نہ پائے ۔
اچھی چیزوں کو وقت لگتا ہے لوگ کیا کہیں سے زیادہ تم کیا بنو گے سوچو
بہتر انسان بننے کا سفر سب سے پہلے اپنے اندر سے شروع ہوتا ہے ۔کامیابی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں بہانے ختم ہوتے ہیں ۔









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.