قدیم مصریوں کا مردہ اجسام کو حنوط کرنے کے عمل میں ان کے روح اور جسم کے مابین رابطے کا عقیدہ
قدیم مصریوں کا عقیدہ :-
قدیم مصریوں کا یہ عقیدہ تھا کہ مرنے کے بعد روح جسم سے نکلنے کے بعد آسمانوں کے سفر پر چلی جاتی ہے اور مرنے کے بعد اسکی ابدی زندگی شروع ہوتی ہے جو دوسری دنیا میں ہوتی ہے روح واپس لوٹتی ہے اور اپنے جسم میں داخل ہوتی ہے اگر اسے اپنا جسم صحیح سلامت نہ ملے تو وہ بھٹکتی رہتی ہے اسی لیے مصریوں نے مرنے والوں کا جسم ایک خاص طریقے سے محفوظ کرنا شروع کر دیا اسے ممیفیکیشن کا عمل کہتے ہیں ۔ یا اسکو embalment کہا جاتا ہے اور

Photo: hayriyenur . / Pexels
اس عمل کو پورا کرنے والوں کو embalmer کہتے ہیں۔ میں آپ کو مصریوں کے عقیدے کے مطابق ایک کہانی سناتا ہوں قدیم مصریوں کا یہ عقیدہ تھا جو بعد میں ایک لوک کہانی بن گیا اور یہ لوک کہانی ہم تک پہنچی۔
مصر کی قدیم داستان:-
کہتے ہیں کہ آسمانوں سے ایک دیوتا آمون را نیل کے قرب وجوار مصر میں اترا اس نے وحشی لوگوں کے قبیلوں کو مہذب بنایا۔ ان کو اجتماعی رہن سہن کا عادی بنایا۔ آپسی تعلقات و معاملات کو سنوارا ان پر حکومت کی پھر جب وہ مر گیا تو ابدی زندگی کے لیے دوسری دنیا میں آسمانوں کی طرف چلا گیا ۔ آمون را کے بعد اسکا بیٹا اوسیریس حاکم بنا۔ اوسیریس نے وحشی آدم خور قبیلوں کو کھیتی باڑی کرنا سکھایا ۔ پتھر کے اوزار بنانا تعمیرات کرنا سکھایا ۔ اوسیریس کے ساتھ اسکا بھائی سیت بھی مصر میں آیا تھا سیت جو کہ پہلے ہی اوسیریس سے جلتا تھا اور اس جلن میں اس نے اوسیریس کو قتل کر دیا اور اسکی لاش کے ٹکڑے کر کے دریائے نیل کی گہرائیوں میں پھینک دیے تاکہ اسے کوئی تلاش نہ کر سکے۔ مگر اوسیریس کی بیوی آیسس نے اوسیریس کی لاش کے ٹکڑوں کو نیل کے پانیوں میں تلاش کیا مگر ایک ٹکڑا اسے نہ ملا کیونکہ اس کو مگرمچھ کھا گیا تھا اس طرح آئسس نے اوسیریس کے جسم کے ٹکروں کو ادھورا ہی جوڑ کر محفوظ کر لیا مگر چونکہ اوسیریس کا جسم ادھورا تھا تو وہ ابدی زندگی حاصل نہ کر سکا اور آئسس نے اسکو مرنے کے بعد مرنے والوں کی دنیا کا دیوتا بنا دیا کیونکہ اپنی زندگی میں وہ زندہ لوگوں کا دیوتا تھا۔اس طرح مصریوں کے عقیدے مطابق یہ اولین تر حنوط شدہ ممی تھی۔ اس طرح مصریوں نے اپنے دیوتا کو مرنے کے بعد ابدی دنیا کی طرف جاتے دیکھا اور پھر آئسس کو اوسیریس دیوتا کی لاش کو ممی بناتے دیکھا اور یہ عقیدہ مستعار لیا کہ اگر جسم صحیح سلامت محفوظ ہوگا تو روح واپس آ کر اپنے جسم کو پہچان کر اس میں داخل ہو سکے گی اور ابدی زندگی حاصل کر پائے گی۔ایک اور روایات کے مطابق اوسیریس کو کھانے والا ایک کیکڑا تھا جو دریائے نیل میں رہتا تھا یہ اصل میں شیطان تھا جو اوسیریس سے دشمنی رکھتا تھا۔ اور اس نے نیل میں اوسیریس کی لاش کے ٹکڑے کو اسی دشمنی اور نفرت کے باعث کھایا۔
موت کا نظریہ:-
قدیم مصریوں کے نزدیک روح کو ابدی زندگی حاصل کرنے کے لیے درست حالت میں جسم کے محفوظ رہنے کی اشد ضرورت تھی مصریوں کے اس نظریے کو " کا اور با " کا نظریہ بھی کہتے ہیں۔
قدیم مصریوں میں یہ کہانی عقیدہ کے طور پر رائج ہوئی اور انہوں نے اپنے دیوی دیوتاؤں آمون را اور اوسیرس اور آئسس کا عمل اپناتے ہوئے اپنے مرنے والوں کے جسموں کو حنوط کرنا شروع کر دیا تاکہ انکا جسم محفوظ رہے اور جب انکی روحیں پلٹیں تو انکو انکا جسم تلاش کرنے میں دشواری نہ ہو اور کامیابی کے ساتھ دوسری دنیا کی ابدی زندگی پا سکیں۔
جانوروں کو حنوط کرنے کا عمل
Animal Mumification process
قدیم مصر کے تمام دور فراعنہ ( Pharaonic period ) میں انسانی نعشوں کو حنوط کرنے کے آثارات ملتے ہیں۔ انسانی اجسام کو حنوط کرنے کے علاوہ قدیم مصریوں میں مختلف جانوروں بلی ، کتے ، سانپ ، عقاب ، مگر مچھ اور کئی جانوروں کو حنوط کرنے کے شواہد بھی ملتے ہیں۔۔۔۔۔

قدیم مصر میں جانوروں کو حنوط کرنے کی کئی ایک وجوہات ہیں
1. قدیم مصریوں میں پالتو جانوروں کو بھی انکے مالکان کے ساتھ دفنایا جاتا تھا تو اس لیے انکو بھی مرنے والے کی طرح ہی احتیاط کے ساتھ حنوط کیے جانے کا رواج تھا ۔ اس بناء پر کئی انسانی ممیز کے ساتھ پالتو جانوروں کی ممیز بھی پائی گئی ہیں.
2. قدیم مصر میں کئی جانوروں کی ممیز کو عبادت کی غرض سے بطور خدا / دیوتا کے عقیدے کے تحت بیچا بھی جاتا تھا .
3. قدیم مصری کچھ جانوروں کو کسی خاص دیوتا کے جسمانی مظہر کے طور پر مانتے تھے اور انکی مصر میں پوجا بھی کی جاتی تھی ” باستیط Bastet “ ایک ایسی دیوی تھی جسے ” Cat goddess بلی دیوی “ کہا جاتا تھا اور اسکی عبادت بھی کی جاتی تھی ، اسی کی نسبت سے قدیم مصر میں بلیوں Cats کی حفاظت کی جاتی انکو پالا جاتا انکی خدمت کے علاوہ انکو عزت و احترام دیا جاتا اور مقدس ترین مانا جاتا تھا۔
4. جانوروں کو حنوط کرنے کے پیچھے ایک مقصد مصریوں کا یہ عقیدہ بھی تھا کہ انکے نذدیک آخرت کی زندگی میں انسانوں کے لیے خوراک فراہم کرنے کے مقصد کے لیے جانوروں کو حنوط کیا جاتا تھا۔
5. اور کچھ جانوروں کو دیوتاؤں کو نذرانے کے طور پر پیش کرنے کے لیے حنوط کیا جاتا تھا۔ کیونکہ مصریوں کے نذدیک انکے دیوتا ان جانوروں کی شکل اختیار کرتے تھے اس لیے یہ ان جانوروں کو حنوط کیا کرتے تھے۔
6. قدیم مصر میں جانوروں کو اپنے دیوتاؤں کے لیے بطور نذرانہ پیش کرنے کے لیے انکو حنوط کرنے کے عمل نے وسیع کاروبار کی شکل اختار کر لی تھی ، لوگ ان جانوروں کو خریدتے اور مندروں کے پجاریوں کے حوالے کر دیتے اور پجاری ان جانوروں کو مذہبی نذرانے کے طور پر ایک ساتھ ایک ہی قبر میں دفن کر دیتے تھے۔ آرکایولوجسٹس کو مصر میں کئی ایسی زمین دوز قبریں ملی ہیں جن میں سے ہر قبر کسی ایک جانور کے لیے مخصوص تھی۔
جانوروں کی ممیز کو ہم مختصراََ چند کیٹیگریز میں تقسیم کرتے ہیں۔
1. وہ پالتو جانور جنکو انکے مالکان کے ساتھ دفن کیا جاتا تھا۔ اسکے پیچھے یہی عقیدہ تھا کہ مرنے کے بعد کی زندگی میں مالکان کے پاس انکے پیارے پالتو جانور موجود رہیں گے۔
2. ایسے جانور جن کو بعد کی زندگی یعنی آخرت کی زندگی میں خوراک کی فراہمی کے لیے انسانوں کے ساتھ دفن کیا جاتا تھا تاکہ آخرت کی زندگی میں انکو ان جانوروں سے خوراک میسر آ سکے ان میں ایسے جانور تھے جنکو کھایا جا سکتا تھا۔
3. ایسے جانور جنکی عبادت کی جاتی تھی اور مذہبی طور پر یہ مقدس ترین ہوتے تھے.
4. ایسے جانور جو دیوتاؤں کی تصویر کشی کرتے تھے یعنی ان دیوتاؤں کو جن جانوروں کی صورت میں خیال کیا جاتا تھا تو ان جانوروں کو اسی دیوتا کو بطور نذرانہ کے مندروں میں رکھا جاتا تھا۔

قدیم مصریوں نے تقریباََ ہر جانور کو کسی نہ کسی وجہ کی بنیاد پر حنوط کیا تھا اور وقتاََ فوقتاََ کئی جانوروں کی مَمیز کو دریافت بھی کیا گیا ہے....!









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.