19وی صدی کے آغاز سے لوگوں میں پیغام رسانی،ایک دوسرے کومعلومات فراہم کرنا ،اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیۓ مختلیف زرائع استعمال ہو رہے ہیں،جیسے۔ٹیلی ویژن،ٹیلی فون،اخبارات وغیرہ،لیکن یہ محدود حد تک استعمال ہوتے تھے۔ جیسے جیسے دور بدلتا گیا،اس کام میں بھی جیدد آتی گی،یعنی اسکام کواب سوشل میڈیا کا نام دیدیا گیا ہے اور اسکے بے شمار ذرائع سامنے آتے جا رہے ۔آخر یہ سوشل میڈیا کیا ہے اور اسکے زریعے کیا کیا کام کر سکتے ہیں۔چلےآج یہ سب جانتے ہیں۔
سوشل میڈیا کی تاریخ:
2000ء سے ہی سوشل نے میڈیا دنیا بھر میں ترقی کرناشروع کردی۔یعنی 2004ء میں لوگوں میں فیس بک کو متعارف کروایا گیا۔ 2005ء میں یو ٹیوب سامنے آئی،اور اب واٹس اپ،انسٹا گرام ٹیوٹر وغیرہ جیسے مختلیف پلیٹ فارم سامنے آتے جا رہے ہیں۔ان پلیٹ فارم نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں بدل دیا ہیں ۔اب دنیا کے کسی بھی کونے میں یٹھ کر ایک دوسرے سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں ۔ایک دوسرے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے استعمال کے زرائع:
سوشل میڈیا کے استعمال کے مختلیف زرائع ہیں ۔
یعنی کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ آئی فون ،ایل اے ڈی وغیرہ۔انمیں آپ کوئی سی بھی ایپلیکشن کے زریعے سوشل میڈیا سے منسلک ہو سکتے ہیں ،اور یہ ہر جگہ،ہر وقت دستیاب ہوتاہے۔اسلے کیسی بھی وقت آپ کیسی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مفکرین کی آرائیں:
سوشل میڈیا کے متعلق مختلیف مفکرین نے اپنی اپنی آرائیں پیش کی ہے۔جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔
سوشل میڈیا جدید دور کی ایک طاقتور ایجاد ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنے خیالات، معلومات اور تجربات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ مختلف مفکرین اور دانش وروں کی نظر میں سوشل میڈیا کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی۔
1۔ مارشل میک لوہان (Marshall McLuhan)
وہ ابلاغیات کے مشہور مفکر تھے۔ ان کے نظریے کے مطابق ذرائع ابلاغ دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آج سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں۔
2۔ مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg)
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے کام کا بنیادی تصور لوگوں کو آپس میں جوڑنا اور رابطے کو آسان بنانا ہے۔ سوشل میڈیا لوگوں کو اپنے خیالات اور معلومات دوسروں تک پہنچانے کا موقع دیتا ہے۔
3۔ نوم چومسکی (Noam Chomsky)
وہ ایک معروف دانش ور اور ذرائع ابلاغ کے ناقد ہیں۔ ان کے خیالات کی روشنی میں ہمیں میڈیا پر نشر ہونے والی معلومات کو آنکھیں بند کرکے قبول نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان کی تحقیق اور تنقیدی جائزہ لینا چاہیے۔
4۔ شوشانا زوبوف (Shoshana Zuboff)
وہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صارفین کی نجی معلومات کے بارے میں تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے کام سے یہ سبق ملتا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات اور رازداری کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
5۔ سقراط (Socrates)
سقراط قدیم یونانی فلسفی تھے۔ وہ سوال کرنے، غور و فکر کرنے اور حقیقت کو جانچنے پر زور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے جدید سوشل میڈیا کے بارے میں رائے نہیں دی، لیکن ان کا فلسفہ ہمیں سوشل میڈیا پر ملنے والی معلومات پر سوچ سمجھ کر یقین کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کےفوئد:
سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے جس کے زریعے ہم بہت سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
رابطہ میں آسانی:
یعنی اسکے زریعے ایک منٹ میں ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں گھر بیٹھے ،یا اپنے کام کے دوران سب کی معلومات،حال احول معلوم کرسکتے ہیں۔
تعلیم کے لے آسان زرائع:
اگر اسکا درست استعمال کیا جائے تو یہ تعلیم کے میدان میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہیں ،یعنی یوٹیوب ،فیس بک واٹس اپ کے زریعے ہر طرح کے لیکچرز مل جاتے ہیں ۔اسٹوڈنڈ آسانی کے ساتھ نوٹس حاصل کرلیتے ہیں ،اور اسی کے زریعے آجکل آن لائن کلاسس آسان ہوگی ہیں جو ہر شخص اٹینڈ کرسکتا ہے۔
کاروبار کے لحاظ سے:
کاروبار کے لحاظ سے بھی یہ بےحدمفید ثابت ہورہا ہیں۔چھوٹے سے چھوٹے کروبار کو بھی دنیا بھر میں پھیلانے میں مددگار ہیں اسکے زریعے گھر بیٹھے آن لائن خرید وفروخت کے زریعے وقت کو بچایا جاسکتا ہے۔اور سب سے اچھی بات کیسی بھی کاروبار کے متعلق اسکے فائدے اور نقصانات بھی معلوم ہو جاتے ہیں۔
سوشل میؒڈیا اور تفریح:
سوشل میڈیا کے زریعے تفریح پروگرام بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں ،جسکے زریعے انسان اپنی زہنی ٹینشن کو بھی کچھ دیر کے لے بھلا کر پرسکون ہو سکتا ہے ۔
سوشل میڈیا کے نقصانات:
جہاں اس سے بے شمار فوائد حاصل کیے جارہے ہیں ۔وہی اسکے غلط اثرات بھی ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
وقت کا ضیاء:
زیادہ تر نوجوان اور بچے اسے تفریحی طور پر استعمال کرتے ہیں اور اسمیں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ گھنٹوں اسی میں لگے رہتے ہیں انہیں کیسی چیز کی فکر نہیں ہوتی اپنے وقت کو ضائع کرتے رہتے ہیں۔
دھوکادہی کے واقعات:
اسکےزریعے کیسی کی بھی معلومات آسانی کے زریعے معلوم کی جاسکتی ہیں جسکی وجہ سے آج کل معاشرے میں دھوکے بازی،جالسازی،کے جیسے واقعات روز دیکھنے اور سننے کو مل رہے ہیں۔
صحت پر برا اثر:
نوجوانوں میں اسکے غلط استعمال کی وجہ سے زہنی دباؤ بڑھتا جا رہا ہیں۔نیند کی کمی کی وجہ سے صحت متاثر ہورہی ہیں،بداخلاقی بڑتی جارہی ہیں۔
فحاشی کو عروج :
اسمیں مختلف زرائع کے زریعے فحاشی بھی بہت پھیلتی جارہی ہیں ،جس سے جو نوجوانوں اور بچوں پر برے اثرات مرتب کر رہی
سوشل میڈیا کے بارے میں میرا تجزیہ:
سوشل میڈیا بذاتِ خود نہ مکمل طور پر اچھا ہے اور نہ برا؛ اس کا اثر اس بات پر منحصر ہے کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔
* تعلیم: علم اور معلومات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
* کاروبار: اپنی مصنوعات اور کاروبار کی تشہیر میں مدد دیتا ہے۔
* معاشرت: لوگوں کو قریب لاتا ہے، لیکن غیر ضروری استعمال وقت ضائع کر سکتا ہے۔
* نقصانات: جھوٹی خبریں، سائبر ہراسانی اور نجی معلومات کا غلط استعمال اہم مسائل ہیں۔
نتیجہ: سوشل میڈیا کو ذمہ داری، تحقیق اور مثبت سوچ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ اس کا بہترین استعمال وہ ہے جو انسان کے علم، کردار اور معاشرے کی بہتری میں اضافہ کرے۔
" فی امان اللہ"
مصنفہ،تابندہ بانو









Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.