تحریر: سیدہ مناحل راحیل
تعارف:
1964 میں امریکی ماہر نفسیات جیمزہل مین نے اپنی مشہور کتاب "suicide and the soul"میں کہا تھا کہ خودکشی کا خیال آنا کوئی پاگل پن نہیں بلکہ یہ روح کی پکار ہے کہ "میں اس تکلیف میں مزید نہیں جی سکتا مجھے بدلنا ہے"یہ بات ہمارے لیے نئی نہیں کیونکہ اس سے 1100 سال پہلے مسلمان سائنسدانوں اور مسیحی راہبوں نے بھی یہی بات لکھی تھی
اسلام میں روح اور زندگی؟
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَیَسْأَلُوْنَکَ عَنِ الرُّوْحِ قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبی (الاسرار:85)
یعنی روح اللہ کا راز ہے، امام غزالی اپنی کتاب "احیاء علوم الدین" میں فرماتے ہیں کہ دل میں دو چیزیں ہیں، ایک نفس جو گناہ کی طرف بلاتا ہے اور ایک روح جو اللہ کی طرف بلاتی ہے، جب ہم نفس کی سنتے ہیں تو غم آتا ہے، اور جب ہم روح کی سنتے ہیں تو سکون آتا ہے ابو زید البلخی (850ء) کتاب "مصالح الابدان والانفس" میں انہوں نے کہا ڈپریشن کی دو قسمیں ہیں، ایک جسم سے آتا ہے نیند کی کمی، بیماری اور ایک روح سے آتا ہے دشواری، مایوسی، دونوں کا علاج الگ ہے، انہوں نے آج کی CBT سے تقریباً 1100 سال پہلے بتا دیا تھا کہ "منفی خیال کو پکڑو، اس سے چیلنج کرو اور مثبت خیال سے بدلو۔"۔ الکندی کتاب "دفع الاحزان" میں اس نے کہا انسان اس لیے روتا ہے کیونکہ وہ خالی چیزوں سے لگانی محبت کر بیٹھتا ہے3۔ ابن سینا: اس نے کہا خوشبو، اچھی آواز، نعت، تلاوت اور اچھے دوست ڈپریشن کی دوا ہیں۔
مسیحیت میں روح اور زندگی،بائبل کی تعلیمات؟
1۔ زندگی مقدس ہے:
پیدائش 1:27 میں ہے "خدا نے انسان کو اپنی صورت پر بنایا" اس لیے جان لینا خدا کی تخلیق کو تباہ کرنا ہے
2۔ خدا مایوس کا دوست ہے؟
زبور 147:3 میں ہے "وہ شکستہ دلوں کو شفا دیتا ہے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھتا ہے۔"
3۔ مسیحی عقیدے میں خودکشی کے خیالات سے بچنے کے لیے دعا، گرجا گھر میں جانا، پادری سے بات کرنا، بائبل پڑھنا اور اچھے دوستوں سے بات کرنا مددگار ہے۔
مسیحی راہبوں کا علاج :
مسیحی راہب سینٹ آگسٹین کہتے ہیں کہ جب دل خالی ہو تو شیطان وسوسہ ڈالتا ہے اس لئے خالی دل کو دعا (Prayer) سے بھردو۔
سب کا مشترکہ حل: ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اسلام، مسیحیت اور سب ایک حل دیتے ہیں۔ 1 تنہائی ختم کرو: اسلام کہتا ہے جماعت میں رہو، مسیحیت کہتی ہے چرچ جاؤ، نفسیات کہتی ہے سوشل سپورٹ لو، تنہائی کو چھوڑنا پڑھائی ہے۔ 2 بات کرو (Talk Therapy): اسلام میں اسے مشورہ کہتے ہیں، مسیحیت میں Confession کہتے ہیں، نفسیات میں Counselling کہتے ہیں۔ دل میں بات رکھنے سے بوجھ بڑھتا ہے، بانٹنے سے ہلکا ہوتا ہے۔
امید (hope):
قرآن کہتا ہے: "لا تقنطوا من رحمت اللہ" "اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو" (الزمر 39:53) بائبل کہتی ہے : "امید شرمندہ نہیں کرتی"
رومیوں 5:5 میں لکھا ہے
" ہل مین کہتا ہے" روح ہمیشہ نئے راستے کی امید رکھتی ہے"

ایک حقیقی مثال:
کیون ہائنز زندگی اور امید کی واپسی۔ ان کی زندگی اس حقیقت کی ایک اہم مثال ہے کہ شدید تکلیف کے باوجود انسان کی زندگی میں امید دوبارہ جنم لے سکتی ہے۔ وہ ایک امریکی شہری ہیں جنہوں نے کم عمری میں شدید ذہنی مسائل اور بائی پولر ڈس آرڈر کا سامنا کیا۔ انیس سال کی عمر میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔ لیکن خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔ اس واقعے کے بعد ان کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی آئی انہوں نے اپنی ذہنی صحت پر توجہ دی علاج اور مدد حاصل کی اور اپنے تجربے کو دوسروں کی رہنمائی کا ذریعہ بنایا۔ آج وہ ذہنی صحت اور خودکشی کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔ کیون ریاض کی کہانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ذہنی بیماری انسان کی کمزوری نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب زندگی سے امید ختم ہو جانا ہے۔ بروقت علاج، خاندان کی محبت، معاشرتی تعاون اور ماہرین نفسیات کی مدد سے انسان کو دوبارہ زندگی کی طرف لایا جا سکتا ہے۔بروقت علاج، خاندان کی محبت، معاشرتی تعاون اور ماہرین نفسیات کی مدد سے انسان کو دوبارہ زندگی کی طرف لایا جا سکتا ہے۔ اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کسی انسان کو مایوسی کے وقت تنہا چھوڑنے کے بجائے اس کی بات سننا، اس کی تکلیف کو سمجھنا اور اسے مناسب مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔
ایک مسلمان نوجوان کی حقیقی کہانی:
لاہور کا ایک نوجوان، احمد، جو یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، امتحان میں بار بار ناکامی اور گھر کی پریشانیوں کی وجہ سے شدید مایوسی کا شکار ہو گیا۔ اسے لگنے لگا کہ اس کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں رہا اور وہ تنہائی میں رہنے لگا۔
ایک رات اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچ لیا، لیکن اسی لمحے اس کی ماں نے اسے روتے دیکھ لیا۔ ماں نے اسے ڈانٹا نہیں، بلکہ گلے لگا کر اس کی بات سنی۔ اگلے دن اس کے والد اسے ایک ماہر نفسیات کے پاس لے گئے اور محلے کے امام صاحب نے اسے قرآن کی یہ آیت سنائی: "لا تقنطوا من رحمت اللہ" یعنی "اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو"۔
احمد کہتا ہے کہ اس دن اسے پہلی بار لگا کہ وہ اکیلا نہیں ہے۔ خاندان کی محبت، کونسلنگ اور اللہ سے دعا نے اسے آہستہ آہستہ واپس زندگی کی طرف لے آئی۔ آج وہی احمد دوسرے نوجوانوں کو سمجھاتا ہے کہ مایوسی میں بات کرنا ہی سب سے بڑا علاج ہے

تفصیلی پیغام -امید،محبت،اور ذمہداری:
آخر میں صرف اتنا کہنا کافی نہیں کہ زندگی ایک امانت ہے بلکہ حمیہں یہ سمجھنا ہو گا کہ ہم اس امانت کے محافظ ہیں
جیمز ہل مین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ خودکشی کرنے والا انسان زندگی سے نفرت نہیں کرتا۔
بلکہ وہ اپنی تکلیف اور درد سے چھٹکارا چاہتا ہے۔
وہ مرنا نہیں چاہتا، بلکہ وہ ایک نئی زندگی چاہتا ہے۔
اس لیے ایسے انسان کو سمجھنا ضروری ہے، اس کی بات سننا ضروری ہے۔
کیونکہ اگر اسے صحیح وقت پر محبت اور سمجھ مل جائے تو وہ دوبارہ زندگی کی طرف آ سکتا ہے۔
یہی نکتہ اسلام اور مسیحیت دونوں نے ہزار سال پہلے سمجھایا تھا۔
اسلام نے انسان کو مایوسی سے بچنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ مشکل وقت میں صبر کرنا چاہیے۔
قرآن میں اللہ فرماتا ہے: "ان مع العسر یسرا" بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔(الشرح:6)
اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ مایوس نہ ہو اور اللہ پر یقین رکھے۔
کیونکہ مایوسی سے بچنے کا سب سے بہترین راستہ صبر اور اللہ پر یقین ہے
اللہ نے مشکل کے ساتھ ہی آسانی کا وعدہ کیا ہے، مشکل کے بعد نہیں۔
اور دوسری جگہ فرمایا: اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو (الزمر: 53)
یعنی مایوس ہونا ہی سب سے بڑا گناہ ہے۔
مسیحیت کیا سکھاتی ہے؟
بائبل میں لکھا ہے کہ خدا کے ساتھ ہر چیز ممکن ہے۔
زبور 40:2 میں لکھا ہے کہ اس نے مجھے ہلاکت کے گڑھے سے نکالا۔
اس نے مجھے دلدل سے نکال کر چٹان پر کھڑا کیا۔
اس نے مجھے Second chance دیا۔
مسیحیت یہ سکھاتی ہے کہ خدا انسان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔
اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی تکلیف کے بارے میں خدا سے بات کرے۔
چرچ کہتا ہے کہ اگر آپ کے ارد گرد کوئی خاموش ہو گیا ہے تو اسے جج نہ کرو،
اس کے پاس بیٹھو، اس کا ہاتھ تھامو.
ہماری ذمہ داری کیا ہے؟
1۔ سننا سیکھیں،
کسی کو مشورہ دینے سے پہلے اس کی
پوری بات خاموشی سے سننا سب سے بڑی مدد ہے۔
2۔ فیصلہ نہ کریں، یہ مت کہیں
"تم کمزور ہو" بلکہ
کہیں "میں تمہیں سن رہا ہوں، تم تنہا نہیں
ہو"
3۔ پیشہ وارانہ مدد:
اگر کسی کو بہت زیادہ ذہنی دباؤ
ہے تو اس کے قریب رہیں، ڈاکٹر یا روحانی رہنما،
امام صاحب، پادری صاحب کے پاس لے کر جائیں۔
مدد دینا کمزوری نہیں بہادری ہے۔
آخری پیغام:
یاد رکھیں رات چاہے کتنی بھی
لمبی کیوں نہ ہو صبح ضرور ہوتی ہے۔ آپ کی زندگی
موت آپ کی نہیں ہے، یہ آپ کے والدین، آپ کے
بھائیوں، آپ کے دوستوں اور اس معاشرے
کی بھی امانت
ہے۔
کیونکہ خودکشی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، جان لینا
اور دینا تو صرف اللہ کے ذمے ہے تو ہم کیوں اپنی
جان کو دنیا اور آخرت دونوں میں مشکل میں
ڈالیں۔ آپ کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا
چاہیے جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔
جو آپ سے محبت کرتا ہے اگر آپ کو کبھی لگا کہ اندھیرا بہت زیادہ ہے
تو صرف ایک بار کسی ایک انسان سے کہہ دیں
"مجھے مدد کی ضرورت ہے"
آپ کا ایک جملہ آپ کی پوری زندگی بچا سکتا ہے.
اور جب پریشانی کسی انسان کو بھی نہ بتا سکو
تو جائے نماز بچھاؤ اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤ
اور اپنا تمام دکھ، تکلیف، غم، پریشانی سب سنا دو
اور کہو اے اللہ میں اس مشکل میں اکیلا ہوں
میرا کوئی سہارا نہیں ہے تیرے سوا
مجھے صبر دے اور میرے غم کو ختم کر دے
جو مجھے غمگین کر رہا ہے
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
اللہ ہم سب کو آسانیاں بانٹنے والا بنائے (آمین)










Comments 0
Sign in to join the conversation.
No comments yet. Be the first to say something.