Article.Pk - Write, Earn, and Be Heard

تعلیم کا بدلتا ہوا سفر: شعور سے تجارت تک

تعلیم کے بدلتے سفر کی داستان، جہاں علم کبھی شعور و کردار سازی تھا، مگر وقت کے ساتھ تجارت بن گیا۔

تعلیم کا بدلتا ہوا سفر: شعور سے تجارت تک

تعلیم کا پہلا سبق — محبت اور خلوص

دورِ سماعی سے دورِ آگہی تک لفظ تعلیم سے کسی نہ کسی طرح منسلک رہے۔

انگلی پکڑ کر ابو کے مدرسے کے اندر قدم رکھا۔ ڈر اور خوف سے لرزاں مگر ایک پُرشفیق نگاہ تمام ماحول کو گلِ گلزار کر دیتی ہے۔ دری پر بیٹھے سب بچے ایک دوسرے سے جڑے، لہک لہک کر قاعدہ پڑھتے، پُرسکون سبق یاد کرنے کی نہ جلدی، نہ مقابلہ، صرف دوستی اور خلوص مدِنظر، اکیلے آئے مگر ہجوم کا حصہ بن گئے۔ مل کر پڑھنا، کھیلنا، کھانا بہت اچھا لگنے لگا۔ ہر آنے والے دن کا انتظار ہونے لگا۔

جب علم نے شعور کی روشنی پھیلائی

پھر آگہی کا در کھلا، شعور نے دروازے پر دستک دی تو مقابلے کا رجحان بڑھا۔ اول، دوم اور سوم کی دوڑ اچھی لگی۔ بغیر کسی برتری، بغیر کسی امتیاز کے طالب اور علم جمع ہوئے تو لفظ تعلیم معتبر ٹھہرا۔ استاد غایت درجے پر اونچا اور اونچا نظر آیا۔ کہیں مولانا رومی، کہیں شیخ سعدی، جابر حیان، صلاح الدین ایوبی، حضرت رفیدہ تو نور جہاں۔ جب تعلیم بنیادی اساس ٹھہری تو جھونپڑی ہو یا محل، چراغ ہر جگہ جلے۔ ہیرا تراشنے والے ہاتھ مضبوط ٹھہرے تو چمک آنکھوں کو چھونے لگی، جس سے دنیا اور دین آسان ہوگی۔

پھر دور آگے بڑھا، وقت نے رفتار پکڑی۔ سمندر کی عمیق گہرائی، آسمانوں کی وسعت، پہاڑوں کی بلند تسخیر ہونے لگی تو جماعت بن گئی۔ امیر، غریب، لائق، نالائق، چست، سست، سب ان کے الگ الگ حصے بن گئے۔ امیر بچے بڑے اور پُرسہولت سے آراستہ اسکول اور عنقریب ہر مشکل سے دوچار، وسائل کی کمی کا شکار نظر آئے۔ پیسہ بہترین تعلیم کی ضمانت ٹھہرا۔ تعلیم شعور کے بجائے تجارت ٹھہری، جتنا لگاؤ اتنا منافع پاؤ۔

تعلیم کاغذ میں موجود عمل سے ماورا
شعور گھروں میں موجود عقل سے ماورا

سب کچھ ایسے الٹا کہ تعلیم مالیت ہو گئی۔ ناسمجھی کا اندھیرا شعور کے چراغ کو نگل گیا۔ وقت نے ایسی چال چلی کہ زمانہ الٹ گیا۔ انسان علم میں پنہاں جہالت میں اتر گیا۔

طالبِ علمی کی سنہری یادیں اور بدلتا معاشرہ

میری آنکھیں آہستہ آہستہ بند ہونے لگیں۔ میں بہت دور پیچھے کی جانب بڑھتی ہوں تو اپنے وجود کو دور طالبِ علمی میں پاتی ہوں۔

70 کی دہائی، امی کے ساتھ اسکول کا گیٹ کھول کر اندر داخل ہوئی۔ ہرے بھرے پودوں سے آراستہ، ہر نگاہ امید کی کرن جلائے کہ اس کلی کا پھول اس نے بنایا۔ میں ڈری سہمی نگاہوں سے تکتی، میری اس حالت کو سب کے لیے یکساں شفقت بکھیرتی بانہیں اپنی حفاظت میں لے لیتی ہیں۔ ایک عزم کو میرے اندر پیوست کرتی، ایک ارادے کو یقین کی ڈور سے باندھتی۔ میرے سپنوں کو پورا کرتی، میرے عزم کو یقین کی منزل تک رسائی دینے کا سبب بنتی۔

میرے پیارے استاد جو ایک بہترین رشتے میں پروتے، ایک بہترین ماحول، ایک بہترین درسگاہ میں دیتے۔ کوئی امیر نہیں، کوئی غریب نہیں، کوئی خوبصورت نہیں، کوئی بدصورت نہیں۔ بغیر کسی امتیاز کے یکساں طریقۂ تدریس۔ اگر کوئی برتر ہے تو برتری کا معیار، اچھی لکھائی، اچھی پڑھائی، اچھی سوچ، اچھا عمل، اچھا کردار۔ سب ایک دوسرے سے سبقت انہی بنیادوں پر، ورنہ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے، ایک دوسرے کو پکڑے، مدد کرتے، محبت کرتے، اخلاص کے ساتھ پائے گئے اور جب اپنے اپنے مقام پر پہنچے تو ہر اچھے عمل کو دوسروں پر لٹایا۔ شائستگی، بہادری، سچائی، اخلاص کے پیکر، ایک اچھے طبیب، اچھے معلم، اچھے کارکن، اچھے منصب اور دلیر سپاہی بنے۔

جب تعلیم علم نہیں، تجارت بن گئی

معاشرہ بدلنے لگا۔ مخلوط تعلیم دورِ جدید میں داخل ہوئی تو زندگی کے اسباب بدلنے لگے۔ معیار تبدیل ہوئے، ضرورت نے پیسے کی شکل اختیار کی، بے ایمانی پر پھیل کر ناچنے لگی۔ مجبوری، ضرورت اور ضرورت گمراہی کے عمیق اندھیرے میں کھونے لگی۔ غریب چھوٹے اور امیر بڑے ادارے کی زینت بنے۔ وقت کی لگامیں تھامے، اچھے برے کی تمیز بھلائے، ڈگریوں کی دوڑ لگ گئی۔

درخت کے سائے میں ایک ساتھ بیٹھنے والے گورنمنٹ اور پرائیویٹ کے سانچے میں ڈھلے۔ کہیں کوئی بھی سہولت نہیں اور کہیں وی آئی پی سہولیات۔ کہیں پسینے سے شرابور امتحان دیتے ہوئے تو کہیں اے سی کی ٹھنڈک میں تعلیم کا مذاق اڑاتے۔

وہ علم جس میں کوئی تفریق نہیں تھی، جس کا کام صرف روشنی دکھانا تھا، راستے کے خطرات سے آگہی دے کر ان سے نبرد آزما ہونا سکھاتا تھا۔

ایسی دوڑ لگی کہ جیت کی سرشاری حاصل کرنے کے لیے اپنے پرائے سب کو ایک ہی ہنٹر سے ہانکنے لگے۔ جس کو جس حد تک گرا کر آگے بڑھ سکتے ہیں، بڑھیں، چاہے کوئی مر گیا، کوئی زخمی ہوا، کوئی درد سے بے حال ہے، سب ہماری آنکھوں سے مٹ گیا۔ بس نظر آئی تو اپنی منزل، اپنی اونچائی، اپنا آپ۔ یہ کیسی بھیڑ چال تھی کہ زمانے کو اپنے پاؤں سے روندتے چلتے گئے اور احساسِ بدبختی بھی نہیں رہا۔ بے حسی کی چادر ہمارے اندر پیوست ہو گئی اور آخر میں ہم اکیلے رہ گئے۔

اس دنیا کے ہجومِ بے کراں میں جو کہ ہمارے لیے کُن کے حکم سے بنی، جس کے لیے بہترین آخرت کا انتظام کیا گیا۔ جس کے لیے جنت مشتاق ٹھہری۔

پس ابھی وقت ہے اپنے شعور کو جگانے کا، احساس کو زندہ کرنے کا، اس علم کو حاصل کرنے کا جو کہ نبیوں کی میراث ٹھہرا اور میراث جو کہ نسل در نسل کھلکھلاتی چلی جاتی ہے۔علم کا مقصد صرف کتابوں کے اوراق پلٹنا یا کامیابی کے بلند مینار تعمیر کرنا نہیں بلکہ اپنے اندر انسانیت کو زندہ رکھنا بھی ہے۔ وہ تعلیم کس کام کی جو ہمیں دوسروں کے درد سے بے خبر کر دے، جو ہمیں بڑوں کا احترام، چھوٹوں سے شفقت، کمزور کا سہارا اور سچ کا ساتھ دینا نہ سکھا سکے۔ اصل کامیابی کسی کو پیچھے چھوڑنے میں نہیں بلکہ کسی گرتے ہوئے کو تھام لینے میں ہے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صرف قابل نہیں بلکہ باکردار بنانا ہوگا، کیونکہ کردار سے خالی علم روشنی نہیں، محض ایک ایسا چراغ ہے جس میں اجالا باقی نہیں رہتا۔

وہ علم مختلف طبقات کی آماجگاہ بن گیا
تعلیم علم نہ رہی، تجارت بن گئی
اور تجارت سب کا سکون غارت کر گئی

BA
Written by
@bushra01 · 2 articles · Joined Oct 2026

An Urdu writer with a deep appreciation for the beauty, depth, and richness of the Urdu language. My writing explores human emotions, relationships, life experiences, and the subtle meanings hidden within everyday moment...

Comments 0

Sign in to join the conversation.

No comments yet. Be the first to say something.

Keep reading

Legit and Fastest Online Earning Apps in Pakistan: A Comprehensive GuideEducation22.7kviews

Legit and Fastest Online Earning Apps in Pakistan: A Comprehensive Guide

In recent years, online earning has gained immense popularity in Pakistan. With the rise of digital platforms, people now have opportunities to earn from the comfort of their homes.

FSFarah shahzad
  • 22.7kviews
  • 16 Dec 2024published
HEC Degree Attestation: Complete Step-by-Step Guide for 2026Education5.7kviews84paid views

HEC Degree Attestation: Complete Step-by-Step Guide for 2026

Complete guide to HEC degree attestation in Pakistan. Learn the step-by-step process, required documents, fees, online application, and tips for smooth attestation in 2026.

ZMZeeshan Mudassir Hussain
  • 5.7kviews
  • 84paid views
  • 5comments
  • 15 minminute read
  • 23 Feb 2026published
how to make money on youtube??: easy way to boost ur youtube channel and make tons of money with itEducation7.6kviews664paid views

how to make money on youtube??: easy way to boost ur youtube channel and make tons of money with it

YouTube se paisa kamana ke liye aapko YouTube partner program mein join karna hoga. Iske liye aapko apne channel par original content create karna hoga aur phir aapko monetization enable...

SBSaeed Baloch
  • 7.6kviews
  • 664paid views
  • 1likes
  • 8 minminute read
  • 12 Jan 2024published
Legal System Of Pakistan:  Common Law, Civil Law, And Court SystemEducation7.9kviews16paid views

Legal System Of Pakistan: Common Law, Civil Law, And Court System

These are some of the key features of Pakistan's legal system. It's worth noting that the legal system is constantly evolving and adapting to new challenges and changes in society,...

HTHajra Tareen
  • 7.9kviews
  • 16paid views
  • 17 May 2023published
Understanding the Norman Fairclough Method for Discourse AnalysisEducation3.2kviews7paid views

Understanding the Norman Fairclough Method for Discourse Analysis

The Norman Fairclough method is a critical discourse analysis (CDA) approach that emphasizes the role of language in social and political power relations. It was developed by British linguist Norman...

HTHajra Tareen
  • 3.2kviews
  • 7paid views
  • 11 May 2023published
*Which trees are suitable for Pakistan's climate?*    Due to the recent heat wave in Pakistan,Education2.2kviews

*Which trees are suitable for Pakistan's climate?* Due to the recent heat wave in Pakistan,

But the question arises that if a person wants to plant a tree, which tree should he plant?

MTMuhammad Tariq
  • 2.2kviews
  • 19 Oct 2024published